کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 ڈپٹی اٹارنی جنرل ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی
ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان، ولید انصاری اور محسن امام نے اپنے استعفے متعلقہ حکام کو پیش کردیئے ہیں۔
شہر قائد سے تعلق رکھنے والے 3 ڈپٹی اٹارنی جنرل ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان، ولید انصاری اور محسن امام کراچی میں مختلف مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیش ہوتے رہے ہیں۔ زاہد خان کو آج سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کروانے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کے ساتھ پیش ہونا تھا۔ تینوں اٹارنی جنرلز نے اپنے استعفے متعلقہ حکام کو پیش کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ تینوں ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ ہائی کورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کئی اہم مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیش ہوتے تھے۔