اے آئی ٹیکنالوجی کیمیائی ہتھیاروں کو فروغ دے سکتی ہے رشی سوناک کی وارننگ

آگے چل کر بدترین صورت حال میں معاشرہ AI پر تمام کنٹرول کھو سکتا ہے، برطانوی وزیر اعظم


ویب ڈیسک October 29, 2023
[فائل-فوٹو]

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی تعمیر کو آسان بنا سکتی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ بدترین صورت حال میں معاشرہ AI پر تمام کنٹرول کھو سکتا ہے یہاں تک کہ اسے بند بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اگرچہ نقصان کے امکانات پر اختلاف ہے لیکن ہمیں AI کے خطرات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں جس کا مقصد برطانیہ کو AI کے ایک عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنا تھا، میں کہا کہ ٹیکنالوجی پہلے ہی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ترقی معاشی ترقی اور پیداواری صلاحیت کو متحرک کرے گی تاہم اس کا لیبر مارکیٹ پر اثر پڑے گا۔

رشی سوناک نے تقریر میں سائبر حملے، دھوکہ دہی اور بچوں کے جنسی استحصال سمیت AI کی طرف سے پیدا ہونے والی صلاحیتوں اور ممکنہ خطرات کا بھی اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں