صوابی پولیس لائن پر حملے کی کوشش ناکام جوابی کارروائی میں مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک

فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد نے بارودی مواد سے بھری خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔


ویب ڈیسک May 20, 2014
پولیس نے واقعہ کے بعد پولیس لائنز کے تمام راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے پولیس لائن پر مبینہ خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس لائن شاہ منصور کے مرکزی دروازے پر تعینات پولیس اہلکار نے ایک مشتبہ شخص کو اندر داخل ہونے سے روکا تو اس نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے حملہ آور کی پہنی ہوئی بارودی مواد سے بھری جیکٹ کو ناکارہ بنانے کے بعد لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔

پولیس نے واقعہ کے بعد جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ پولیس لائنز کے گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |