پاکستان میں چاند گرہن 1 بج کر 53 منٹ پر عروج پر ہوگا

چاند کو جزوی گرہن رات 12 بج کر 35 منٹ پر لگے گا

[فائل-فوٹو]

چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ رات 12 بج کر 35 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پہ عروج پر پہنچے گا جبکہ رات 1 بج کر 53 منٹ پہ چاند گرہن جزوی طور پہ ختم ہوگا۔


ادارے نے مزید بتایا کہ چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔علاوہ ازیں چاند گرہن ایشیا، یورپ امریکہ اور افریقہ کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکےگا۔

دوسری جانب حرمین شریفین میں چاند گرین کے موقعہ پر آج نماز کسوف ادا کی جائے گی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں باجماعت نماز کسوف کا اہتمام کیا جائے گا۔

مسجد الحرام میں امام کعبہ بندر بن عبدالعزیز نماز کسوف کی امامت کریں گے جبکہ مسجد نبویؐ میں احمد بن طالب بن حمید نماز کسوف کی امامت کریں گے۔ حرمین شریفین میں سعودی عرب کے معیاری وقت رات 10:45 پر نماز کسوف ادا کی جائے گی۔
Load Next Story