بابراعظم کو عظیم کھلاڑی قرار دینے پر حفیظ نے تنقید کے نشتر چلادیئے

انہیں یہ لقب شاید اِن لوگوں نے دیا ہے جنہوں ںے پاکستان اور عالمی سطح پر حقیقی عظیم کھلاڑیوں کو نہیں دیکھا، سابق کرکٹر

انہیں یہ لقب شاید اِن لوگوں نے دیا ہے جنہوں ںے پاکستان اور عالمی سطح پر حقیقی عظیم کھلاڑیوں کو نہیں دیکھا، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو "عظیم کھلاڑی" قرار دینے پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ایسے ہائی پروفائل ٹیگز کے غیرضروری دباؤ کے نتیجے میں پلئیرز پرفارم کرنے سے قاصر رہتے ہیں، میں بابراعظم کو عظیم کھلاڑی نہیں سمجھتا، انہیں شاید یہ اعزاز اِن لوگوں نے دیا ہو جنہوں نے پاکستان اور عالمی سطح پر کھیل کے حقیقی عظیم کھلاڑیوں کو نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ بابر ایک "بہت، بہت اچھا" بلے باز ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن اسے "عظیم" کہنا قبل از وقت ہے۔

مزید پڑھیں: ''پاکستانی ٹیم کی کپتانی کوئی پھولوں کا بستر نہیں'' آفریدی کا طنز

سابق کپتان نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان 3 سالوں میں جو پختگی آنی چاہیے تھی وہ نہیں آئی، انہیں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔


قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بابراعظم کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بطور بیٹر بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں لیکن کپتانی انکے بس کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف شکست؛ بابراعظم کی کپتانی پر سابق کرکٹرز نے سر پکڑ لیا

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بابراعظم میں کچھ آؤٹ آف دی باکس جاکر نہیں سوچتے، جس کا نقصان پاکستانی ٹیم کو اٹھانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شعیب ملک کا بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ

سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا تھا کہ 2019 سے 2023 کے دوران 4 آئی سی سی ایونٹس ہوچکے ہیں لیکن کہیں سے نہیں لگتا انہوں نے کچھ سیکھا ہے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی، سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر سمیت کئی نامور کرکٹرز بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔
Load Next Story