اسلام آباد میں افغان بستی خالی کرانے کیلئے پولیس کا گرینڈ آپریشن

گرینڈ آپریشن میں 450 پولیس اہلکاروں کے علاوہ سی ڈی اے کے انسداد تجاوزات کا عملہ حصہ بھی لے رہا ہے۔


ویب ڈیسک May 20, 2014
افغان بستی کو خالی کرانے کے لئے 11 مئی کو بھی پولیس کی جانب سے ایک آپریشن کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سیکٹر آئی الیون میں واقع کچی افغان بستی خالی کرانے کے لئے پولیس اور سی ڈی اے کی جانب سے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے کچی افغان بستیوں کو سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیئے جانے کی رپورٹ کے بعد اسلام آباد آئی الیون میں موجود کچی افغان بستی کو خالی کرانے کے لئے پولیس اور سی ڈی اے کے حکام کی جانب سے گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن میں 450 پولیس اہلکاروں کے علاوہ سی ڈی اے کے انسداد تجاوزات کا عملہ حصہ بھی لے رہا ہے جب کہ 2 بلڈوزرز اور 3 ڈوزرز کی مدد کچی بستی کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ افغان بستی میں موجود افراد کے کوائف نہ تو نادرا کے پاس موجود ہے اور نہ ہی ان کی تعداد کا پتہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں واقع کچی افغان بستی کو خالی کرانے کے لئے 11 مئی کو بھی پولیس کی جانب سے ایک آپریشن کیا گیا تھا لیکن بستی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی جانب سے پولیس اور سی ڈی اے حکام پر پتھراؤ کے باعث آپریشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں