کینیڈا میں آج خالصتان ریفرنڈم ہوگا بھارت کے خلاف ریلی

مظاہرین کا ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

مظاہرین کا ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

کینیڈا میں آج خالصتان ریفرنڈم منعقد ہوگا جس سے قبل بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے دو کلو میٹر تک مارچ کیا اور ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

آزاد خالصتان ریلی میں سکھ مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ انہوں نے خالصتان اور کینیڈا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔


ریلی میں سکھوں نے لے کے رہیں خالصتان، پنجاب بنے گا خالصتان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے کینیڈا کی سرزمین پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ ریفرنڈم میں کئی ہزار سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گردوارہ میں تین ماہ قبل ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ دیا تھا۔

Load Next Story