حماس کا اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے علاقے پر راکٹ داغنے کا دعوی

اسرائیلی میڈیا نے واقعے کی تصدیق کردی تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں


ویب ڈیسک October 29, 2023
اسرائیلی میڈیا نے واقعے کی تصدیق کردی تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں (فوٹو: فائل)

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات کے علاقے پر راکٹ داغنے کا دعوی کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دیمونا میں راکٹ داغے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملے کے بعد ایریز اور نیتیو ہاسارا میں سائرن بجادیئے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر عبرانی ذرائع سے حاصل ہونے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان واقعے جوہری تنصیبات کے قریب دھوا اٹھتا دیکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مجموعی شہادتیں 7700 سے متجاوز ، دنیا سے رابطہ منقطع

واضح رہے کہ دیمونا شہر میں اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات ہیں، واقعہ کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں 'قتل عام' کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں شدید بمباری سے مزید سیکڑوں شہید ہوگئے ہیں، ایلون مسک نے غزہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کردی ہے جس کے بعد غزہ سے دنیا کا رابطہ بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں 4000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں