بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا اسٹار دنانیر کی شادی کروادی
تصاویر میں دنانیر اور خوشال خان دلہا دلہن بنے ہوئے ہیں
بھارتی میڈیا نے تصدیق کیے بغیر معروف پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دنانیر مبین اور اداکار خوشال خان کی شادی کی خبر لگادی۔
حال ہی میں دنانیر اور خوشال خان کے ڈرامہ سیریل "محبت گمشدہ میری" کی آخری قسط نشر کی گئی جس میں اس جوڑی کی شادی کا سین دِکھایا گیا تھا جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔
دنانیر نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ڈرامے کی آخری قسط کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں دنانیر اور خوشال خان دلہا دلہن بنے ہوئے ہیں۔
یہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دنانیر نے اپنی پوسٹ میں ڈرامہ سیریل "محبت گمشدہ میری" کا ذکر کیا تھا جس سے یہ واضح ہورہا تھا کہ یہ اُن کی اصلی شادی نہیں بلکہ ڈرامے کا سین ہے۔
تاہم، بھارتی میڈیا کے معروف انسٹاگرام پیجز نے تصدیق کے بغیر دنانیر اور خوشال خان کی شادی خبر لگا دی جبکہ چند بھارتی ویب سائٹس پر بھی دنانیر کی شادی کی خبر لگائی گئیں۔
شادی کی خبر وائرل ہونے کے بعد دنانیر نے بھارتی انسٹاگرام پیج 'وائرل بھیانی' کی پوسٹ پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ "یہ میری شادی نہیں بلکہ ڈرامے کا ایک سین تھا"۔
بعدازاں، خبر کی تصدیق کے بعد بھارتی میڈیا کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دنانیر اور خوشال خان کی شادی کی خبریں ہٹا دی گئی ہیں۔