کراچی میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک
فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور 2راہ گیر شہری زخمی
ملیر سعود آباد شادمان ٹاؤن میں پولیس اور ڈکیتوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈکیت موقع پر مارے گئے جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 راہ گیر شہری بھی زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سعود آباد تھانے کے علاقے ملیر سعود آباد شادمان ٹاؤن جمعہ بازار کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار اور 2 راہ گیرشدید زخمی ہوگئے، زخمی پولیس اہلکار اور راہ گیر شہریوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقابلے میں مارے جانے والے ڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، پرس اورچھینے ہوئے 32 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں گئیں، مقابلے میں مارے گئے ڈکیتوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔
ایس ایچ او سعود آباد محمد علی نیازی کے مطابق ملیر سعود آباد شادمان ٹاؤن میں روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہو رہی تھیں، اس سلسلے میں گشت پارٹی کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا، مسلح ڈکیت دو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین کرکے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مسلح ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس میں 4 ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے، ایک پولیس اہلکار حنیف اور 2 راہ گیر شہری بریر عباس اور زاہد حسین زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔