
مغوی فٹبالرز بابر علی اور شیرازخان کی بازیابی پیرکوہ کے علاقے سے عمل میں آئی۔ لیویز نے فٹبالرز کی بازیابی اور بحفاظت گھروں کو واپسی کی تصدیق کردی۔
9 ستمبر کو فٹبال ٹیم کے 6 لڑکوں کو جانی بیڑی کے ایریا سے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ کھلاڑی ایک فٹبال ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے سوئی سے سبی جارہے تھے کہ رستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک کر اغوا کرلیا۔
چار فٹبالرز عامر، فیصل، یاسر اور سہیل احمد کو 29 ستمبر کو ہی رہا کردیا گیا تھا تاہم باقی دو کی بازیابی اب عمل میں آئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔