لاہور 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم عاقب محمود نے بچی کو ڈرا دھمکا کے زیادتی کا نشانہ بنایا

فوٹو : رائیونڈ پولیس

رائیونڈ پولیس نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اطلاع موصول ہونے پر رائیونڈ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عاقب محمود نے بچی کو ڈرا دھمکا کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر سدرہ خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔
Load Next Story