ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 19 نومبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوں گے

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے گا


Staff Reporter October 29, 2023
—(فوٹو : فائل)

سندھ بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 19 نومبر 2023 کو منعقد کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ رواں سال 19 نومبر کو ہوں گے، ایکسپو سینٹر کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

امیدوار صبح 7 سے 9 بجے تک اندراج کرواسکے گے جبکہ امتحان کا دورانیہ صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔ امتحانی مرکز میں موبائل فون، کیلکولیٹر سمیت الیکٹرانک ڈیوائسز لانے والے امیدوار کا پرچہ منسوخ کردیا جائے گا۔

امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے پہلے امیدواروں کی تلاشی لی جائے گی، والدین اور رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطے میں اور اس کے آس پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 10 ستمبر کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام کروائے گئے ایم ڈی کیٹ 2023 کے نتائخ کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ ایم ڈی کیٹ 2023 منعقد کروانے کا حکم دیدیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں