بریک اپ کے بعد ٹائیگر اور دیشا دوبارہ ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

فلم کا نام ’ہیرو نمبر ون‘ رکھا گیا ہے اور یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلمی پروجیکٹ ہے، ذرائع


ویب ڈیسک October 29, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شیروف اور اداکارہ دیشا پٹانی فلمساز جگن شکتی کی نئی فلم میں ایک ساتھ دوبارہ نظر آئیں گے۔

انڈسٹری میں اس خبر نے تہلکہ مچادیا ہے کیوں کہ ٹائیگر اور دیشا کا پچھلے برس ہی حقیقی زندگی میں بریک اپ ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کا نام 'ہیرو نمبر ون' رکھا گیا ہے اور یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلمی پروجیکٹ ہے۔

ٹائیگر اور دیشا نے 2018 کی فلم 'باغی2' میں اسکرین شیئر کی تھی اور مداحوں کو ان کی جوڑی بہت پسند آئی۔

پروفیشنل لائف میں اداکار حال ہی میں اپنی ایکشن ڈراما فلم 'گناپاتھ1' میں نظر آئے تھے جبکہ ان کی اگلی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' ہے۔

دیشا پٹانی سائنس فکشن فلم 'کالکی 2898' میں پرابھاس، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کے ساتھ جلد ایکشن میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں