قواعد کی خلاف ورزی پرپنجاب میں 1124بھٹے سیل ساڑھے 9 کروڑ جرمانہ

2213 بھٹوں کو نوٹس دیے اور مقدمات بھی درج کیے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات


ویب ڈیسک October 29, 2023
فوٹو: فائل

اسموگ پر کنٹرول کیلیے پنجاب بھر میں اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 1124 بھٹے سیل کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے صوبے میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کی جانچ شروع کردی ہے۔ لاہور میں 233 جبکہ دوسرے اضلاع میں 12056 بھٹوں کی جانچ کی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈی جی ظہیر عباس ملک کا کہنا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر اب تک 1124 اینٹوں کے بھٹے سیل اور 2213 کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ظہیر عباس ملک کے مطابق 2213 بھٹوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کےخلاد دو درجن سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونےپر ایک اور بھٹہ مسمار کردیا گیا ہے۔

ظہیرعباس ملک کے مطابق اب تک ای پی اے پنجاب نے قواعد کی خلاف ورزی کرنےو الے 1124 بھٹوں پر مجموعی طور پر ساڑھے9 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔