بھارتی اداکارہ کا سرجری کے باوجود کینسر دوبارہ لوٹ آیا

اداکارہ کو اپریل 2022 میں کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ اس کے علاج کے بعد صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہی تھیں


ویب ڈیسک October 29, 2023
فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ چھاوی متل چھاتی کے کینسر سے صحت یاب نہ ہوسکیں اور ان میں مہلک بیماری دوبارہ لوٹ آئی ہے۔

اداکارہ کو اپریل 2022 میں کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ اس کے علاج کے بعد صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہی تھیں۔

چھاوی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ کینسر سرجری کے مقام پر دوبارہ سوجن آگئی ہے۔




اداکارہ نے لکھا کہ گزشتہ رات ان کے سرجری کے مقام پر بڑی سوجن ظاہر ہوئی اور یہ صورتحال ان کیلئے پریشان کن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بائیوپسی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں اور وہ اس کا انتظار کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں