اپنے والد عدنان سمیع کے خلاف کبھی بات نہیں کروں گا اذان سمیع

اپنے والدین کیلئے احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رکھوں گا اور ان کے خلاف کبھی بیان نہیں دوں گا، گلوکار


ویب ڈیسک October 29, 2023
فوٹو : فائل

پاکستانی گلوکار اور موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ان کے والد چاہے پاکستانی ہوں یا انڈین وہ ان کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کریں گے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے والدین عدنان سمیع اور زیبا بختیار سے اپنے مضبوط تعلق پر روشنی ڈالی ہے۔

اپنے والد عدنان سمیع کی پاکستانی شہریت ترک کرکے انڈیا جانے کے ایشو پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ عدنان سمیع چاہے کوئی شہریت اختیار کریں وہ ان کے والد ہیں۔

اذان سمیع نے انکشاف کیا کہ متعدد مشہور افراد نے ان سے کہا کہ وہ اپنے والد یا انڈیا کے خلاف بیان دیں تو اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کیلئے احترام کا رشتہ ہمیشہ برقرار رکھیں گے اور ان کے خلاف کبھی بھی بیان نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں