چین کے پہاڑی مقام پر سیاحوں کیلئے سیکڑوں میٹر طویل اسکیلیٹرز نصب

تانیو نامی پہاڑ کی اونچائی 350 میٹر ہے جسکی چوٹی تک پہنچنے کے لیے پہاڑ کے گرد تین پہاڑوں کے برابر پیدل چلنا پڑتا تھا


ویب ڈیسک October 30, 2023
[فائل-فوٹو]

چین کے ایک سیاحتی مقام پر جہاں لوگوں کو پہاڑوں پر چڑھنا جدوجہد معلوم ہوتی تھی، اب انکے لیے باقاعدہ طویل اسکیلیٹر نصب کردیا گیا ہے۔

چین کے صوبہ ژی جیانگ میں خوبصورت پہاڑی مقامات کی سیر کرنے والے سیاح اب پہاڑی پیدل سفر سے مکمل طور پر اجتناب کر سکتے ہیں اور بہترین نظارے والے مقامات تک پہنچنے کے لیے سینکڑوں میٹر طویل ایسکلیٹرز پر سوار ہو سکتے ہیں۔



چین کے صوبہ ژی جیانگ میں ٹور آپریٹرز نے پہاڑوں پر بڑے پیمانے پر ایسکلیٹر نصب کیے ہیں تاکہ سیاحوں کو عملی طور پر بغیر کسی کوشش کے بہترین نظاروں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے۔

حسین نظارے جو کبھی صرف خطرناک پگڈنڈیوں پر پیدل سفر کے ذریعے ہی قابل رسائی تھے اب ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہیں جو چند سیکنڈ یا زیادہ سے زیادہ ایک منٹ تک اسکیلیٹر پر رہ کر مطلوبہ مقام تک پہنچ جائے۔

مثال کے طور پر ژی جیانگ کی چونان کاؤنٹی میں تانیو نامی پہاڑ کی اونچائی 350 میٹر ہے لیکن سیاحوں کو چوٹی تک پہنچنے کے لیے پہاڑ کے گرد تین پہاڑوں کے برابر پیدل چلنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے یہ بوڑھوں اور بچوں کے لیے ناقابل رسائی تھا۔ اب نئے ایسکلیٹرز کی بدولت کوئی بھی شخص بغیر کسی کوشش کے تانیو پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں