آواران میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک 2 جوان شہید
علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس اپریشن جا رہی ہے، آئی ایس پی آر
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس اپریشن جا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔