علیحدگی کی افواہوں کے بعد ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کیساتھ تصاویر وائرل
گزشتہ روز شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
شعیب ملک نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "بیٹا سالگرہ مبارک ہو، بابا آپ سے بہت پیار کرتے ہیں"۔
ایکس پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں شعیب ملک اپنے بیٹے کے ساتھ کیک کے پاس کھڑے ہیں جبکہ اُن کے عقب میں اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا موجود ہیں، کھیلوں کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کو کسی بھی تصویر میں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے ہوئے یا ساتھ کھڑے ہوئے نہیں دِکھایا گیا۔
اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر کئی سوال اُٹھا دیے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش بھی نظر آئے۔
ایک صارف نے کہا کہ "ثانیہ مرزا کو تصویر میں مکمل شامل کرتے یا پھر شامل ہی نہیں کرتے، یہ کیا ہے؟"
حسن نواز نامی صارف نے کہا کہ "یہ تصاویر بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہیں"َ۔
ایک صارف نے کہا کہ "شعیب ملک نے ایسی تصاویر تلاش کرنے کی کوشش کی جہاں ثانیہ مرزا نمایاں نہیں ہیں"۔
اشوک نامی صارف نے سوالیہ انداز میں کہا کہ "یہ فیملی فوٹو نہیں ہے"۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں گزشتہ سال سے سامنے آرہی ہیں تاہم ''مرزا ملک شو'' میں دونوں کے ایک ساتھ نظر آنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں لیکن دونوں نے اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک نے اپنی سوشل بایو سے ثانیہ مرزا کا ذکر نکال دیا، طلاق کی افواہیں پھر گرم
دوسری جانب رواں برس شعیب ملک نے اپنے سوشل بایو میں تبدیلی کرکے ثانیہ مرزا کا ذکر نکال دیا تھا، شعیب ملک کی پہلی بایو میں ''Husband to a Superwoman'' کے الفاظ کے ساتھ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام آئی ڈی مینشن تھی تاہم رواں برس انہوں نے یہ الفاظ اپنی بایو سے ہٹا دیے تھے۔
سوشل بایو میں تبدیلی کے بعد کھیلوں کی دنیا کی اسٹار جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے دوبارہ سر اٹھالیا تھا۔