ورلڈکپ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی
پونے کی سازگار پچ سے دونوں ٹیموں کو فائدہ ملنے کی امید، ٹاس بھی اہم ہوگا
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آج افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیموں نے اپنے گزشتہ میچز میں ہائی رینکڈ حریفوں کو زیرکرکے سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن رکھا ہے لہذا باہمی مقابلہ بھی دونوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔
دونوں ٹیموں کو اپنے چار اختتامی گروپ میچز میں سے 3 فتوحات درکار ہوں گی، تاہم باہمی مقابلے کے بعد افغانستان کوآسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ سری لنکن ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ جیسے حریفوں کے مقابل آئے گی۔
سری لنکن اسپنرز کا اصل ٹاکر افغان سلو بولرز سے ہوگا، جس میں راشد خان جیسا معروف نام بھی شامل ہے، پاتھم نسانکا ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا، پاکستان کا سیمی فائنل میں جانا مزید مشکل
افغان ٹیم کو اس مقابلے سے قبل 6 دن کا آرام میسر آگیا ہے، ان کی پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، پیس اٹیک نوین الحق اور فضل حق فاروقی پر ہی مشتمل ہوگا، اسپنرز میں محمد نبی، راشد خان اور مجیب الرحمان موجود رہیں گے، ٹاپ آرڈر میں رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران جبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ مڈل آرڈر میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
سری لنکا کو اس مقابلے سے قبل انگلش ٹیم کیخلاف فتح کے ہیرو لاہیرو کمارا کا ساتھ میسر نہیں ہوگا، ان کی جگہ دشمانتھا چمیرا کی واپسی ہوگئی ہے، پونے میں حالیہ دنوں میں تمام ہائی اسکورنگ میچز ہوئے ہیں، وکٹ سے اسپنرز کو بھی مدد ملتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ؛ انگلینڈ 129 رنز پر ڈھیر، بھارت کی مسلسل چٹھی فتح
دونوں ٹیموں کو اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے، شام میں اوس کا عنصر بھی اہم ہوگا، ٹاس ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اہم ہوگا۔
حشمت اللہ شاہدی کو ون ڈے میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 57 کی اننگز درکار ہے، اسی طرح سری لنکن بیٹر بھی ہزار ون ڈے رنز سے 90 کی اننگز دور ہیں۔