چینی کرنسی آر ایم بی کے لیے پاکستان میں کلیئرنگ بینک قائم

تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی کا استعمال بڑھانا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ

تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی کا استعمال بڑھانا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ۔ فوٹو: فائل

چینی کرنسی آر ایم بی کے لیے پاکستان میں کلیئرنگ بینک قائم کردیا گیا۔

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے پاکستان آر ایم بی کلیئرنگ بینک کی افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں ہوئی، وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا ہے، پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی آر ایم بی کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے،آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے قیام سے یہ مقصد پورا کرنے میں مدد ملے گی۔


یہ بھی پڑھیں: چینی کرنسی کو ڈالر، یورو جیسی حیثیت حاصل ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہاآر ایم بی کلیئرنگ بینک کے قیام سے "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کو فروغ ملیگا۔
Load Next Story