پنجاب 4 ماہ کا بجٹ آج پیش ہوگا

تنخواہ، پنشن، ٹیکسوں کی مد میں کوئی تبدیلی نہیں،80فیصد رقم منصوبوں پر خرچ ہوگی

تنخواہ، پنشن، ٹیکسوں کی مد میں کوئی تبدیلی نہیں،80فیصد رقم منصوبوں پر خرچ ہوگی (فوٹو: فائل)

پنجاب کی نگران حکومت آئندہ چار ماہ کا بجٹ آج ( پیر) کے روز پیش کرے گی جس کی کابینہ اجلاس میں منظوری دی جائیگی۔

پنجاب کی نگران حکومت نے 19 جون کو 4ماہ کیلیے 1719 ارب حجم کا بجٹ پیش کیا تھا، اس بجٹ میں یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک اخراجات اور آمدن کے گوشوارے شامل تھے۔


یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا؛ نگراں حکومت نے اگلے چار ماہ کا بجٹ منظور کرلیا

ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ میں تنخواہوں، پنشن اور ٹیکسوں کی مد میںکوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ، آئندہ چار ماہ کے لیے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ تقریباً 300 ارب روپے رکھا گیا ہے ان میں سے 80 فیصد کے لگ بھگ رقوم اس وقت جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہی خرچ کی جائیں گی، کچھ رقوم گزشتہ چار ماہ کے دوران طے کئے گئے نئے ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائیں گی۔

گزشتہ بجٹ میں آمدن کے حصول کے لیے 579 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
Load Next Story