اسرائیلی بمباری نے پوری نسل ختم کردی دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے ثانیہ مرزا

غزہ میں بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے، ثانیہ مرزا


ویب ڈیسک October 30, 2023
نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، ثانیہ مرزا:فوٹو:فائل

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں وزارت تعلیم نے سرکاری طور پر تعلیمی سال ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اسرائیلی بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے۔

ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی بمباری سے پوری نسل ختم ہوگئی اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے لیکن دنیا خاموشی سے یہ نسل کشی دیکھ رہی ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔

s4

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں