کینیڈا میں خالصتان کیلیے ریفرینڈم آزاد ریاست کے حق میں 2 لاکھ 25 ہزار ووٹ

ریفرینڈم کے دوران خالصتان کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے


ویب ڈیسک October 30, 2023
ریفرینڈم کی ووٹنگ کو مقتول سکھ رہنما ہردیپ سنگھ سے منسوب کیا گیا:فوٹو:فائل

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں خالصتان سے متعلق ریفرینڈم معنقد کیا گیا۔

ریفرنڈم کا انعقاد وینکوور کے سب سے بڑے گردوارے گرونانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ہوا جس میں 65 ہزار سے زائد سکھوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔29 اکتوبر کو صرف ان لوگوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی جو 10 ستمبر کو ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے۔

انڈیپینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے مطابق وینکوور میں ہونے والے دونوں مرحلوں کی ووٹنگ میں اب تک دو لاکھ سے زائد سکھ حق رائے داہی استعمال کر چکے ہیں۔ اسی گردوارہ میں 10 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے ریفرنڈم میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا گیا تھا۔

گرو نانک سکھ گردوارہ میں دوںوں مراحل میں آزاد خالصتان کے حق میں 2 لاکھ 25 ہزار ووٹ ڈالے گے۔ ریفرینڈم کے دوران گرونانک سکھ گروارہ خالصتان آزادی کے جزباتی فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ریفرینڈم میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں : کینیڈا میں آج خالصتان ریفرنڈم ہوگا، بھارت کے خلاف ریلی

 

29 اکتوبر کے ریفرینڈم کی ووٹنگ کو سکھس فار جسٹس کے راہنماؤں کی جانب سے ہردیپ سنگھ نجر کے نام منسوب کیا گیا تھا۔گرونانک سکھ گردوارہ میں 18 جون کو خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کار پارکنگ سے نکلتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو بھارتی ایجنٹس نے قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں