بیٹا اور بیٹی ملحد ہیں پوتیوں پر کسی مذہب کا اطلاق نہیں جاوید اختر

جاوید اختر کو پوتیوں کے مذہب سے متعلق بیان کے بعد بھارت میں شدید کا نشانہ سامنا


ویب ڈیسک October 30, 2023
جاوید اختر نے پہلی شادی ہنی ایرانی سے کی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی زویا اختر اور بیٹا فرحان اختر ہے: فوٹو ویب ڈیسک

معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ اُن کا بیٹا اور بیٹی ملحد ہیں جبکہ پوتیوں پر کسی مذہب کا اطلاق نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے خاندان، اولاد کی تربیت اور پوتیوں کے مذہب سے متعلق سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو جاوید اختر نے کہا کہ "میری بیٹی زویا اختر اور بیٹا فرحان اختر مذہبی طور پر ملحد ہیں، وہ میری طرح سیکولرازم کے راستے پر چل رہے ہیں اور مجھے اس وجہ سے اپنی اولاد پر بہت فخر ہے"۔

جاوید اختر نے کہا کہ "میرے بیٹے اور بیٹی نے اس خاندانی ورثے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے یہی روایت اپنے بچوں تک بھی برقرار رکھی ہوئی ہے"۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ "میری دونوں پوتیوں کے شناختی دستاویزات میں مذہب کے خانے میں بھی 'اطلاق نہیں ہوتا' درج ہے"۔

جاوید اختر کے پوتیوں کے مذہب سے متعلق بیان کے بعد بھارتی مسلمان اُنہیں شدید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: والدین جاوید سے شادی کے شدید مخالف تھے، شبانہ اعظمی

واضح رہے کہ جاوید اختر نے پہلی شادی ہنی ایرانی سے کی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی زویا اختر اور بیٹا فرحان اختر ہے جوکہ بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز ہیں۔

جاوید اختر نے پہلی شادی میں ناکامی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دوسری شادی کی جبکہ فرحان اختر نے بھی والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دو شادیاں کیں۔

فرحان اختر نے پہلی شادی ہندو خاتون ادھونا کے ساتھ کی تھی جن سے اُن کی دو بیٹیاں شاکیا اور آکیا ہیں، اُن کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوئی جبکہ گزشتہ برس اُنہوں نے اپنی قریبی دوست شبانی ڈنڈیکر کے ساتھ دوسری شادی کی۔

یاد رہے کہ فرحان اختر کی دونوں بیٹیاں شاکیا اور آکیا، اس وقت یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں