بلوچستان سے کراچی منشیات اورممنوعہ انجکشن اسمگل کی کوشش ناکام

گوادرسے آنے والی بس کے خفیہ خانوں سے 3کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کی منشیات اور ممنوعہ انجیکشن برآمد کیے


Staff Reporter October 30, 2023
—فوٹو:ایکسپریس نیوز

کسٹم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے بلوچستان سے کراچی 3کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کی منشیات اورممنوعہ انجکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کسٹم کے مطابق گوادرسے آنے والی بس کی جانچ پڑتال کے نتیجے میں بس کے خفیہ خانوں سے 2200بوسٹن انجیکشن برآمد ہوئے، پکڑے جانے والے ممنوعہ انجیکشن کی مالیت ایک کروڑ 10لاکھ روپے ہے، کارروائی میں 14.85کلوگرام میریجوانہ، ویڈ منشیات برآمد ہوئی، برآمد ہونے والے میریجوانہ کی مالیت 2کروڑ 71لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

ترجمان کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ روپے مالیت کی بس کو بھی ضبط کرلیا گیا، ترجمان کسٹم کے مطابق کارروائی میں 3ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے،ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ 1969اورسی این ایس 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں