لاپتہ والی بال کمنٹیٹر کی لاش راولپنڈی میں کنویں سے برآمد

شفیق گجر جمعے کی رات سے لاپتہ تھے، سر پر چوٹ کا نشان ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 30, 2023
فوٹو فائل

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ والی بال کے مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کلر سیداں کے علاقہ میں کنوئیں سے ملی۔ شفیق گجر جمعہ کی شب سے لاپتہ تھے،اغواء کا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج تھا۔

پولیس کے مطابق شفیق گجر کے سر پر چوٹ کا نشان ہے اُن کی لاش کو ریسکیو کر کے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شفیق گجر دوست زاہد الیاس کو گھر چھوڑنے گئے اور واپس نہیں لوٹ سکے، زاہد الیاس کے گھر سے پتہ کرنے پر معلوم ہوا وہ سیالکوٹ چلے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں