حکومت نے فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی اجازت دیدی

فلائی جناح بنگلہ دیش، عراق، ملائیشیا، عمان، قطر، سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر ممالک میں فلائیٹ آپریشنز کر سکے گی


ویب ڈیسک October 30, 2023
—فائل فوٹو

حکومت نے فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی اجازت دیدی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارش پر فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس پر آپریشنز کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں نگراں وزیراطلاعات کے مطابق اس منظوری کے بعد فلائی جناح افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، ملائیشیا، عمان، قطر، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں فلائیٹ آپریشنز کر سکے گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں