حکومت ’’جیو‘‘ کا دفاع کرتے ہوئے ادارے تباہ کرنے پرتل گئی ہےشیریں مزاری
پیمرا اجلاس میں حکومتی نمائندوں کے نہ آنے پر افسوس ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے،ترجمان پی ٹی آئی
KARACHI:
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پیمرا کے اجلاس میں حکومتی نمائندوں کے نہ آنے پر افسوس ہے جبکہ لگتا ہے کہ حکومت ''جیو'' کا دفاع کرتے ہوئے اداروں کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔
جیو کے لائسنس کی معطلی پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی چینل کو بند کیا جائے مگر یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی ادارہ قانون کے خلاف جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کے اجلاس میں حکومتی نمائندوں کے نہ آنے پر افسوس ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جیو کے خلاف درخواست دینے والا وزارت دفاع حکومتی ادارہ ہے جبکہ حکومت نے اپنے ہی ادارے کا دفاع نہیں کیا جس سے لگتا ہےکہ حکومت اپنے اداروں کا دفاع کرنے پر تیار نہیں ہو بلکہ انہیں تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔