45 سال سے مہمان نوازی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو آخری موقع دیا ہے جان اچکزئی

سندھ اور پنجاب سے آنے والے غیر قانونی تارکین کو کیمپوں میں رکھا جائے گا، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان


ویب ڈیسک October 30, 2023
فوٹو : فائل

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم غیرقانونی طور پر مقیم مہاجرین کی 45 سال سے مہمان نوازی کررہے تھے اب انہیں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ تمام لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔

کوئٹہ میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں، تمام مکاتب فکر کے لوگوں کیوجہ سے ملک میں امن اور بھائی چارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو پاکستان اور صوبے سے بے دخل کیا جارہا ہے، بھارت نائیجیریا سمیت دیگر ممالک میں بھی غیر ملکی تارکین کیلیے اسی پالیسی پر عمل کیا جاچکا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف کی پالیسیوں اور کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، غیر ملکی تارکین کیلیے تین کراسنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں، سندھ اور پنجاب سے آنے والے مہاجرین کو کیمپس میں رکھا جائے گا اور یکم نومبر کے بعد ایسے تمام افراد کیخلاف آپریشن بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں ہوئی، غیرقانونی تارکین کو مرحلہ وار بھیجا جائے گا، وزیر اطلاعات

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے مہمان نوازی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو اکتیس اکتوبر تک کا موقع فراہم کیا ہے۔ حکومتی ڈیڈ لائن کے بعد بلوچستان سے 25 ہزار کے قریب غیرملکی تارکین چمن کے راستے افغانستان روانہ ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |