انضمام الحق کا جو بھی معاملہ ہے چھان بین کیلئے کمیٹی بنادی ذکا اشرف
انضمام جب چاہیں ملاقات کیلئے حاضر ہوں، آج دفتر میں موجود نہیں تھا، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ سابق کپتان انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں، جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں گا۔
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے واضح کیا کہ آج دفترمیں موجود ہی نہیں تھا توانضمام الحق سے کیسے ملاقات کرسکتا تھا، اب جو کچھ بھی ان کا معاملہ ہے اس کی چھان بین کے لیے ایک کمیٹی بنادی ہے جو مفاد کے ٹکراؤ سے متعلق انکوائری کرے گی۔
میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو 3 سال کے لئے نیک نیتی سے کنٹریکٹ دیا تھا، کنٹریکٹ پر تاحال کھلاڑیوں نے دستخط نہیں کیے جس کی وجہ سے انہیں ادائیگیاں نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: انضمام الحق کیخلاف انکوائری کمیٹی کے نام ایکسپریس کو موصول
قبل ازیں انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو استعفیٰ بھیج دیا تھا، جس میں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں۔ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔ مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔