لازمی نہیں موٹاپا ہمیشہ طبی مسائل کا سبب بنےماہرین

صحت مند موٹاپے کا تعلق کئی عناصر پر ہوتا ہے جیسے خطہ، مختلف غذاؤں، طرز زندگی، نسلی اور جینیاتی تفریق وغیرہ


ویب ڈیسک October 31, 2023
[فائل-فوٹو]

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ موٹے تو ضرور ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے مقابلے میں وہ زیادہ تندرست ہوتے ہیں یعنی 'fit'۔

ایسے لوگ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) اسکور کے لحاظ سے موٹے شمار ہوتے ہیں لیکن ان میں موٹاپے سے وابستہ کوئی بھی طبی مسئلہ یا پیچیدگی نہیں ہوتی جیسے کہ شوگر کی بیماری، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، ٹائپ 2 ذیابیطس یا دل کی بیماری وغیرہ۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ صحت مند موٹاپے کا تعلق کئی عناصر پر ہوتا ہے جیسے خطہ، مختلف غذاؤں، طرز زندگی، نسلی اور جینیاتی تفریق وغیرہ۔

جرمنی میں یونیورسٹی آف لیپزگ اور ہیلم ہولٹز سینٹر میونخ کے میتھیاس بلوہر نے کہا کہ ایشیائی آبادیوں میں ایسی آبادی موجود ہے جہاں صحت مند موٹاپا 2 فیصد سے 5 فیصد تک کم ہے۔ کچھ آبادی بڑی مقدار میں ایڈیپوز ٹشو (چربی پر مشتمل جسمانی مادے) کے باوجود مختلف بیماریوں سے بہتر طور پر محفوظ ہوتے ہیں۔

پروفیسر بلوہر نے یہ بھی بتایا کہ صحت مند موٹاپا بہت سی پری مینوپاز خواتین میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے ایسے لوگوں کے لیے بھی وزن کے انتظام کے پروگراموں پر زور دیا جو پروفائل کے مطابق فِٹ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں