شاہد آفریدی نے بابراعظم کو قائدانہ صلاحیتوں سے عاری قرار دے دیا

بابر میچ کے دوران سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کریں، سابق آل رآؤنڈر

بابر میچ کے دوران سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کریں، سابق آل رآؤنڈر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بابراعظم کو قائدانہ صلاحیتوں سے عاری قرار دے دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ جس چیز کا مجھے ڈر تھا وہی ہوا، میں چاہتا تھا کہ بابراعظم مجھے غلط ثابت کریں، میرے خیال میں ان میں قیادت کی صلاحیت ہی نہیں تھی مگر امید رہی کہ وہ بہتری لائیں گے مگر 4 برس میں انھوں نے کچھ نہیں سیکھا، میں چاہتا تھا کہ جتنے بڑے وہ پلیئر ہیں اتنے ہی بڑے وہ کپتان بھی بنیں۔


یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا متبادل کپتان کون؟ عبدالرزاق نے بتادیا

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو دوسروں سے مختلف سوچے، وہ چانس لینے سے گھبراتا نہیں اور جو فیصلے کرے ان پر ڈٹ جاتا ہے۔

انھوں نے بابر کو مشورہ دیا کہ وہ میچ کے دوران سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کریں، صرف 2، 3 پلیئرز سے مشورہ کرنا اور باقی کو نظرانداز کرنا بھی درست نہیں ہے۔
Load Next Story