بجلی ایک روپے 30 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ پڑے گا، نیپرا 14 نومبر کو سماعت کریگا
ڈسکوز کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے30پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔
ڈسکوز کی درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے بُری خبر، فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
ڈسکوز کی جانب سے یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔دوسری جانب بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔