امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر چاقو کے اندھا دھند وار سے قتل

ڈاکٹر طلعت جہاں کو چاقو مارنے والے 24 سالہ سفید فام حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک October 31, 2023
ڈاکٹر طلعت حملہ آور کو نہیں جاتنی تھیں، اہلخانہ:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو کے اندھا دھند وار کر کے قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہیوسٹن کی رہائشی پاکستانی نژاد چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کے گھر کے باہر چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت جہاں پر چاقو کے متعدد وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے ڈاکٹر طلعت جہاں کو چاقو مارنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 24 سالہ مائلز جوزف فریڈریش کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہیں۔

ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتی تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی اس نام کے شخص کا ذکر نہیں کیا۔ ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر طلعت کا 23 سال کا بیٹا اور 14 سال کی بیٹی ہے۔ وہ بچوں کی انتہائی قابل ڈاکٹر کے حوالے سے مشہور تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں