اسرائیلی وزیراعظم  کی ہٹ دھرمی جاری غزہ پر دہشت گرد حملے روکنے سے انکار

جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوگا، نیتن یاہو

دیگر ممالک حماس کی تحویل میں موجود 230 سے زائد یرغمالی چھڑوانے میں مدد کریں، نتن یاہو:فوٹو:فائل

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نےہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری دہشتگرد حملے روکنے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوگا۔ دوسرے ممالک کو حماس کی تحویل میں موجود 230 سے زائد یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کی مدد کرنا چاہیے۔


اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ جیتنے تک لڑے گا حماس کے سامنے کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ہزیمت چھپانے کے لیے حماس کے حملوں سےپسپائی پر مجبور ہونے والی اسرائیلی فوج کے متعلق یہ دعویٰ بھی کیا کہ فوج غزہ میں شہریوں کی اموات روکنے کے لیے راستے سے ہٹ رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Load Next Story