اسموگ خطرناک حد سے متجاوز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 436تک پہنچ گیا ہے
شہر میں اسموگ خطرناک حد سے تجاوز کرتے ہی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 436تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے اور آنکھوں میں جلن کی شکایات سامنے آنے لگی ہے۔
بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈس 316، عراق کے شہر بغداد میں 244، انڈونیشیا میں 177، چین میں 176 اور بھارتی شہر کلکتہ میں 186 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ تحفظ محولیات سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، 200سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس کا ریکارڈ ہونا انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔