پاک فوج کا تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں تین سائنس لیبارٹریز کا افتتاح

سال 2019 میں قائم کیے گئے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں طلباء کے لیے جدید تعلیمی وسائل کی کمی تھی


ویب ڈیسک October 31, 2023
فوٹو : سوشل میڈیا

ضلع اورکزئی میں پاک فوج کی جانب سے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں تین سائنس لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا گیا۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں طلباء کے تعلیمی قابلیت کو تقویت دینے کے لیے تین جدید سائنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا گیا۔

سال 2019 میں قائم کیے گئے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں طلباء کے لیے جدید تعلیمی وسائل کی کمی تھی۔ اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کی جدید ترین لیبارٹریوں کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا، جن میں سے ہر ایک تمام مطلوبہ سہولیات سے آراستہ ہے تاکہ طلباء کو سیکھنے اور تجربہ کرنے میں آسانی ہو۔

طلباء نے نئی سہولیات کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے تعلیمی سفر پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ کبھی دہشتگردی کی نظر ہوگیا تھا آج وہاں جدید علوم کا راج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔