شاہ رخ خان کی فینز کو سالگرہ پردعوت ڈنکی کا ٹیزربھی ریلیز کریں گے

شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے ساتھ فلم کا ٹیزر دیکھیں گے


ویب ڈیسک October 31, 2023
شاہ رخ خان کی نئی فلم ڈنکی دسمبر میں ریلیز کی جائیگی:فوٹو:سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ پر فینز کو مدعو کرلیا۔ اس موقع پرفلم ' ڈنکی' کا ٹیزر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ' ڈنکی' کا ٹیزر ان کی سالگرہ کے روز یعنی 2 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے فینز کے ساتھ خصوصی تقریب میں سالگرہ منائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر ڈنکی کا ٹیزر بھی دیکھیں گے۔

ذرائع کےمطابق شاہ رخ خان فلم 'ڈنکی' میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو شائقین اور ان کے مداحوں کو یقینا پسند آئے گا۔ 'ڈنکی' کا ٹیزر دنیا بھر کے سینما گھروں میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم 'ٹائیگر 3' کے ساتھ بھی دکھایا جائے گا۔

شاہ رخ خان کی فلم ' ڈنکی' 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ' پٹھان' اور 'جوان' باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔