ورلڈکپ مسلسل 4 شکستوں کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں پوزیشن پر آگیا

(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد بالآخر پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 32.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا جبکہ افغانستان چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر چلا گیا۔
Load Next Story