سابق پی ٹی آئی ایم این اے ارباب شیر کے گھر بجلی چوری پکڑی گئی

پولیس اور واپڈا کی ٹیم نے واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی گئیں جو میڈیا کو جاری کردی گئیں

(فوٹو : پولیس)

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے گھر بجلی کی چوری پکڑی گئی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ارباب شیر علی کے گھر پر واپڈا اور پولیس کی ٹیم نے گزشتہ رات گیارہ بجے چھاپہ مارا، واپڈا اور پولیس کی ٹیم کے مطابق ارباب شیر علی کے گھر بجلی کا کنڈا لگا تھا اور وہ بجلی کی چوری میں ملوث پائے گئے۔



پولیس کے مطابق ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بجلی چوری کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔



پولیس اور واپڈا کی ٹیم نے واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی گئیں جو میڈیا کو جاری کردی گئیں۔

[video width="480" height="864" mp4="https://www.express.pk/2023/10/whatsapp-video-2023-10-31-at-8.35.27-am-1698744919.mp4"][/video]
Load Next Story