کوہلی پر تنقید کیوں کی خواتین مداحوں نے رپورٹر کی ’’چپل‘‘ سے پٹائی کردی

سوشل میڈیا سمیت اخبار کے دفتر کے باہر کوہلی کے مداحوں کا احتجاج


ویب ڈیسک October 31, 2023
سوشل میڈیا سمیت اخبار کے دفتر کے باہر کوہلی کے مداحوں کا احتجاج (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مداحوں نے اخبار کے دفتر دھاوا بول دیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 95 رنز کی اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی پر اخبار میں تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اہم میچ کے دوران کوہلی نے انفرادی ریکارڈ بنانے کیلئے سست روی سے بیٹنگ کی اور خود غرض قرار دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کوہلی کی کچھ خواتین مداحوں نے اخبار کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے رپورٹر کی ''چپل'' سے پٹائی بھی کردی جبکہ اخبار کے ملازمین سے اسٹار کرکٹر کے بارے میں ایسے الفاظ پر معافی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کوہلی کے ریکارڈ پر بات کرنا پروگرام ہوسٹ کو مہنگا پڑگیا

دوسری جانب کوہلی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اخبار کے بائیکاٹ کی مہم چلارکھی ہے۔

https://twitter.com/chixxsays/status/1718932475043569687

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں