انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائے گی نگراں وزیراعظم

پی ٹی آئی پر پابندی لگانا نہ ہمارا اختیار ہے نہ قانون اس کی اجازت دیتا ہے، انوار الحق کاکڑ

پی ٹی آئی پر پابندی لگانا نہ ہمارا اختیار ہے نہ قانون اس کی اجازت دیتا ہے، انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وفادار امیدوار اس الیکشن میں حصہ لیں گے، انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائے گی۔

انوارالحق کاکڑ نے میو اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا ہی میں بھی بےچین ہوں ، انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں ایک مستقل حکومت آئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر دستاویز کسی کو رہنے کی اجازت نہیں دیتا، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری ویزہ حاصل کر کے پاکستان آسکتا ہے، کسی کی املاک اور کاروباروں پر قبضہ کرنا یا ہتھیانہ ہمارا مقصد نہیں، یہ سول کلیمز ہیں جن کےلیے ہمارے پاس سول ادارے اور عدالتیں ہیں، کسی کا کلیم ہے تو قانون کے تحت اس کا تحفظ اور واپس کریں گے، غاصب ریاست کی طرح کسی کی املاک یا قیمتی چیزوں کو ہتھیانا ہماری پالیسی اور مقصد نہیں۔


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگائی، تو نگراں حکومت اس پر پابندی لگانے کا کیسے غیرقانونی و غیر آئینی اقدام کرسکتی ہے، نہ یہ ہمارا اختیار ہے نہ قانون اس کی اجازت دیتا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا تاحال کوئی معاملہ نہیں، ان کے امیدوار الیکشن مہم میں حصہ لیں گے، عمران خان کے وفادار اس الیکشن میں حصہ لیں گے، اس سے زیادہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی کیا یقین دہانی کراؤں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی صورت حال قابل مذمت ہے، غزہ میں موجودہ بحران میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیئے، جو کچھ اسرائیل نے غزہ میں کیا کسی بھی قسم کا جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنائے گی۔
Load Next Story