شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے


ویب ڈیسک October 31, 2023
تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے بولر کی فہرست میں آگئے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تنزید حسن تمیم کے وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ 51 میچز سرانجام دیا جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کوہلی کے ریکارڈ پر بات کرنا پروگرام ہوسٹ کو مہنگا پڑگیا

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں، اَن سے پہلے ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیدرلینڈز کے بولر نے ورلڈکپ میں بدترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، شاہین تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں