ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر لائنز ایریا سے گرفتار

ملزم نارتھ کراچی کلنگ ٹیم کا ممبر رہا ہے اور اپنے سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی کا دعویٰ


Staff Reporter October 31, 2023
(فوٹو: فائل)

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کلر کا نام رحمان قریشی عرف ببلو ولد احسان الحق ہے جس کے پاس سے غیرقانونی اسلحہ بھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ حملے میں ایم کیو ایم کے 3 کارکن بری
سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نارتھ کراچی کلنگ ٹیم کا ممبر رہا ہے اور اپنے سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سال 2011ء میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں ایک شخص، نیو کراچی فائیو سی ون میں مخالف گروپ کے کارکن زبیر، نارتھ کراچی میں سیاسی جماعت کے کارکن شاہ رخ، سال 2012ء میں نارتھ کراچی میں سیاسی جماعت کے کارکن عابد، نارتھ کراچی میں ہی سیاسی جماعت کے کارکن طلحہ اور 2013ء میں سرجانی ٹاؤن کی حدود میں سیاسی جماعت کے کارکن حامد اور ایک نامعلوم خاتون کو قتل کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے انکشافات کی متعلقہ تھانوں کے ریکارڈ سے تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ گرفتارملزم سے برآمد اسلحہ و مزید جانچ کے لیے فارنزک ڈویژن بھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں