صرف ایک شخصیت کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے پی پی
الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، فیصل کریم کنڈی
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صرف ایک شخصیت کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں لیول پلیئنگ فلیڈ کی بات کرتی ہے تو بونوں کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے، صرف ایک شخص کے لیے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات جنم لے چکے ہیں۔
پی پی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے ملک کی ساکھ خراب ہو رہی ہے، صرف سندھ میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا طوفان ہے باقی تین صوبوں میں نہیں۔