پی ٹی آئی رہنما غلام سرور کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

غلام سرور خان کی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات، دونوں کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار


ویب ڈیسک October 31, 2023
(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی، تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں انہوں ںے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ملاقات میں سینئر رہنما آئی پی پی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا جب کہ غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں