سولر پینل منی لانڈرنگ ایف بی آر کا رقم کی واپسی کیلئے امارات سنگاپور چین سے رابطہ

چین سے آئی 18 ارب روپے سے زائد رقم یو اے ای، سنگاپور، سوئٹزر لینڈ، امریکا بھیجی گئی۔


Khususi Reporter October 31, 2023
چین سے آئی 18 ارب روپے سے زائد رقم یو اے ای، سنگاپور، سوئٹزر لینڈ، امریکا بھیجی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سولر پینل کی درآمد کی آڑ میں ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ، اوور انوائسنگ کی رقم کی واپسی کیلئے متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور چین سے رابطہ کر لیا۔

اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ درآمدکنندگان نے سولر پینل چین سے منگوا کر رقم دیگر ممالک بھیجی جو فارن ایکسچینج ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے، چین سے آئی 18 ارب روپے سے زائد رقم یو اے ای، سنگاپور، سوئٹزر لینڈ، امریکا بھیجی گئی۔

امپورٹرز نے یو اے ای کو 8 ارب روپے، سنگاپور 6 ارب اور سوئٹزرلینڈ پونے 2 ارب روپے ٹرانسفر کیے۔ گزشتہ 5 برس کے دوران چین سے سولر پینل درآمد کر کے 10 دیگر ممالک میں رقم ٹرانسفر کی گئی.

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ حکام نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی جس کے بعد درآمد کنندگان کیخلاف اوور انوائسنگ اور ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کے کیسز درج کئے گئے ہیں ۔

منی لانڈرنگ روک تھام معاہدے کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور چین کی کسٹم انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |