سلمان خان کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ گفتگو کی تصویر وائرل

اداکار نے نامور فٹبالر کے ساتھ اپنی وائرل تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر باکسنگ ایونٹ کے حوالے سے نئی پوسٹ ڈال دی

فوٹو : ایکس

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دبنگ اسٹار سلمان خان کو نظر انداز کرکے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گزر گئے جس پر اداکار کے مداحوں نے بہت برا منایا لیکن اب ایک نئی تصویر وائرل ہے جس میں دونوں سپر اسٹار گفتگو کررہے ہیں۔

دوسری طرف اداکار نے بھی نامور فٹبالر کے ساتھ اپنی وائرل تصویر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر باکسنگ ایونٹ کے حوالے سے نئی پوسٹ ڈال دی ہے۔
Load Next Story